حیدرآباد۔8نومبر(اعتماد نیوز) آج نئی دہلی میں آندھرا پردیش کے نئے دار
الحکومت کی تعمیر کے لئے ریاستی کابینہ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس
اجلاس میں دار الحکومت کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول ‘ اور دیگر امور پر
حکمت عملی کو تیار کیا گیا۔ انہوں نے
کہا کہ چند سیاسی پارٹیاں اس معاملہ
میں عوام کو خوفزدہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اراضی کے
حصول کے ساتھ ہر موقع پر حکومت کی جانب سے انکو ترقی دی جائیگی۔ انہوں نے
کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کے غیر ضروری خوف و ہراس کے
شکار نہ ہوں ۔